Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / مانسون کی قبل از وقت آمد متوقع

مانسون کی قبل از وقت آمد متوقع

نئی دہلی ۔ /14 مئی (سیاس ڈاٹ کام) جنوبی مغربی مانسون اپنی مقررہ تاریخ سے 3 دن پہلے ہی جزائر نکوبار اور انڈومان سمندر کا احاطہ کرچکا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب اس کے اثر سے کئی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے ۔ کیرالا میں مانسون کی آمد عموماً یکم جون کو ہوتی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس سے پہلے ہی بارش شروع ہوجائے گی ۔ ایک اور خانگی موسمیاتی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ کیرالا میں مانسون کی آمد کیلئے حالات سازگار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مانسون کی مزید پیشرفت کے بھی امکانات پائے جاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT