Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / مانسون کی کیرالا میں قبل از وقت آمد متوقع

مانسون کی کیرالا میں قبل از وقت آمد متوقع

نئی دہلی، 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ سال مانسون کیرالا میں 28 تا 30 مئی کے درمیان ٹکرائیگا اور یہ معمول کے وقت سے دو تا تین دن پیشگی ہے ۔ خانگی ایجنسی اسکائی میٹ نے یہ بات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مانسون نئی دہلی تک یکم جولائی کو پہونچے گا اور 12 جولائی کو جیسلمیر پہونچے گا ۔ جنوب مغربی مانسون انڈمان و نکوبار جزائر میں 18 تا 20 مئی کے درمیان ٹکرائیگا ۔ امکان ہے کہ یہ مانسون ساحل کیرالا تک 28 تا 30 مئی کے درمیان پہونچ جائیگا ۔ موجودہ حالات جنوب مغربی مانسون کیلئے انتہائی سازگار ہیں اور اس سال بارش بہتر ہوسکتی ہے ۔
مانسون کے پیش نظر تیاریوں پر جائزہ اجلاس
نئی دہلی 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مانسون کی آمد سے قبل حکومت نے تیاریوں کا جائزہ لینے اجلاس طلب کیا ہے تاکہ بارش یا امکانی آفت سماوی سے نمٹنے پر غور کیا جاسکے ۔ ریاستوں کے ریلیف کمشنران اور سکریٹریز کا اجلاس 18 مئی کو نئی دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں جنوب مغربی مانسون سے نمٹنے کی تیاریوں کے موقف اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا جائیگا ۔ اجلاس کا افتتاح مرکزی معتمد داخلہ راجیو مہرشی کرینگے۔ متعلقہ مرکزی وزارتوں کے نمائندے اور ایمرجنسی سپورٹ اسٹاف کے نمائندے بھی شرکت کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT