Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / مانو میں آج تعلیم کی طاقت کانفرنس ‘ چیف منسٹر و نجمہ ہپتہ اللہ کی شرکت

مانو میں آج تعلیم کی طاقت کانفرنس ‘ چیف منسٹر و نجمہ ہپتہ اللہ کی شرکت

حیدرآباد 19 ستمبر ( پی ٹی آئی ) برادریوں کیلئے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے مقصد سے منعقد ہونے والی تیسری کانفرنس تعلیم کی طاقت کا کل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کیمپس گچی باؤلی میں انعقاد عمل میں آئیگا ۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپۃ اللہ اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ یہ پہلی کانفرنس 3 اگسٹ کو ممبئی میں منعقد ہوئی تھی جبکہ دوسری کانفرنس 5 ستمبر کو پٹنہ میں منعقد ہوئی تھی ۔ چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ظفر سریش والا کانفرنس کی صدارت کرینگے ۔ ڈپی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی ‘ سپریم کورٹ کے جج ایم وائی اقبال بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ چانسلر ظفر سریش والا نے کہا کہ اس کانفرنس کا واحد ایجنڈہ مختلف برادریوں خاص طور پر مسلم برادری کی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ خود کو تعلیم اور مہارتوں سے روشنا کرواسکیں کیونکہ صرف تعلیم ہی ہے جو سماجی اور معاشی بہتری کی ضمانت بن سکتی ہے ۔ ظفر سریش والا نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مسلمان نوجوان اور خاص طور پر طالبات حکومت کی اسکیمات سے جڑ جائیںاور خود کو تعلیم و ہنر سے آراستہ کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT