Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مانو میں بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر آج خود حفاظتی تربیتی پروگرام

مانو میں بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر آج خود حفاظتی تربیتی پروگرام

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، مرکز برائے مطالعاتِ نسواں کی جانب سے ’’بین الاقوامی یومِ خواتین‘‘ کے موقع پر کل /8مارچ کو صبح 10 بجے ایک روزہ’’خود حفاظتی تربیت برائے خواتین ‘‘ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اس پروگرام میں آئی پی ایس آفیسر ڈاکٹر سومیہ مِشرا، انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی آئی ڈی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی جبکہ محترمہ سیدہ فلک، انٹرنیشنل کراٹے چمپین پروگرام کی مہمان اعزازی ہوں گی۔ ڈاکٹر شکیل احمد ، رجسٹرار ، مانو صدارت کے فرائض انجام دیں گے۔یہ تربیت ہیپکیڈو فیڈریشن انڈیا (Hapkido Federation India) کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ہیپکیڈو مارشل آرٹ کی ایک قسم ہے۔ جناب محمد ظہیر الدین، ممبر ٹیکنیکل کمیٹی ، ہیپکیڈو فیڈریشن انڈیا طالبات کو تربیت دیں گے۔ ڈاکٹر آمنہ تحسین، ڈائرکٹر مرکز نے بتایا کہ بین الاقوامی یوم خواتین نہ صرف خواتین کی تمام شعبۂ حیات میں نمایاں کارکردگیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے معنون ہے بلکہ اس مخصوص دن کے حوالے سے خواتین کے مسائل سے سماج کو واقف کروانے اور خود خواتین میں شعور بیداری کے لئے بھی اہمیت رکھتا ہے۔ لہٰذا ان ہی مقاصد کو ملحوظ نظر رکھ کر طالبات کے لیے اس ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT