Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / مانو ٹیم کی انٹریونیورسٹی کرکٹ ٹورنمنٹ میں شرکت

مانو ٹیم کی انٹریونیورسٹی کرکٹ ٹورنمنٹ میں شرکت

حیدرآباد ، 11 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم نے ساؤتھ زون انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنمنٹ 2016-17ء میں حصہ لیا، جو 3 جنوری کو ہندوستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس ، راجیو گاندھی سلائے، پدور، چینائی میں شروع ہوا۔ بی سی سی آئی کے انالسٹ و کوچ ملک حفیظ اللہ خان، ہیڈ کوچ مانو کے بموجب ٹیم کو پہلے دو راؤنڈ میں شاندار کامیابی حاصل کی اور تیسرے مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ یونیورسٹی ٹیم نے کلاسلنگم یونیورسٹی کو 44 رنز اور راشٹریہ سنسکرت ودیاپیٹھ آندھرا پردیش یونیورسٹی کو 9 وکٹوں سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی، جہاں یہ ٹیم اناملائی یونیورسٹی ٹاملناڈو کے مقابل 9 وکٹ سے ہار گئی۔ ناگاراجو، محمد رفیق خان، محمد عادل، خورشید جمال، رئیس احمد، محمد خالد، محمد مدثر حسن، عتیق احمد، فرحان حیدر، کمال احمد، گلزار احمد، ناظم اختر، سیف الاسلام، عنام سرور نے ٹورنمنٹ میں حصہ لیا جبکہ محمد عامر ٹیم منیجر تھے۔

TOPPOPULARRECENT