Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / مانچسٹربم دھماکہ:اعلی سکیورٹی کمیٹی کیساتھ تھریسامے کا اجلاس

مانچسٹربم دھماکہ:اعلی سکیورٹی کمیٹی کیساتھ تھریسامے کا اجلاس

لندن،23مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے آج کہا کہ متعلقہ محکمہ اور افسران شمالی شہر مانچیسٹرمیں ہوئے بم دھماکے کی تفصیلی جانچ کررہے ہیں۔محترمہ مے نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ اس بم دھماکے کو ایک بہت ہی بڑے دہشت گردانہ حملے کے طورپر دیکھا جارہا ہے ۔وزیراعظم مے اس دھماکے کے سلسلے میں بات چیت کے لئے برطانیہ کی اعلی سکیورٹی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔اس سے پہلے برطانیہ کے شمالی شہر مانچیسٹرمیں امریکی گلوکارہ ایریانا گرینڈے کے ایک پروگرام کے دوران ہوئے بم دھماکے میں 19لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 50دیگر زخمی ہوگئے ۔برطانیہ کی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بم دھماکے میں متاثرہ لوگوں اور ان کے ارکان خاندان کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے اور پولیس اب بم دھماکے کی تفصیلی معلومات یکجا کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT