Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر دھماکوں کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی سخت

مانچسٹر دھماکوں کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی سخت

مانچسٹر۔24مئی (سیاست ڈاٹ کام)مانچسٹر دہشت گرد حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے چیمپیئنز ٹرافی اور ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے اور کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے اسے مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع برٹش ایرینا میں ہوئے خودکش دھماکے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔دھماکہ امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کے پروگرام کے ختم ہونے کے کچھ دیر بعد ہوا اور یہ 2005 میں لندن انڈر گراؤنڈ میں ہونے والے دھماکوں کے بعد سب سے بدترین حملہ ہے۔یکم جون کو برطانیہ میں چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز ہو گا جہاں اوول، کارڈف اور ایجبسٹن 18 جون تک جاری رہنے والے ایونٹ کے مقابلوں کی میزبانی کریں گے جبکہ 24 جون کو تین شہروں میں ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز ہو گا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ان دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور انگلش کرکٹ بورڈ دونوں ٹورنمنٹس کے دوران کھلاڑیوں کی حفاظت اور بہترین سیکیورٹی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم ٹورنمنٹ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ، انگلش کرکٹ بورڈ اور دئگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر مکمل حفاظت فراہم کرتے ہوئے سخت ترین سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT