Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر نے گلیکسی کو شکست دی

مانچسٹر نے گلیکسی کو شکست دی

لاس اینجلس۔17جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں کھیلے گئے دوستانہ فٹبال میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس گلیکسی کو شکست دیدی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلا گول دوسرے ہی منٹ میں بنایا۔ ایک گول کی برتری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مخالف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں وہ پہلے ہاف کے دوران مزید دو گولز کرنے میں کامیاب ہوئے۔کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کا پلڑا بھاری رہا، اس نے وقفے وقفے سے دو گولز کئے۔ لاس اینجلس گلیکسی کی ٹیم پورے میچ میں صرف دو گول کر سکی جو ان کی کامیابی کیلئے ناکافی ثابت ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT