Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر کی 50 فتوحات کا سلسلہ ٹوٹا،آرسنل 2-0 سے فاتح

مانچسٹر کی 50 فتوحات کا سلسلہ ٹوٹا،آرسنل 2-0 سے فاتح

لندن۔8 مئی(سیاست ڈاٹ کام) انگلش پریمیئر لیگ میں شاندار مقابلے کے بعد آرسنل کی ٹیم نے مسلسل پچیس میچوں میں ناقابل شکست مانچسٹر یونائیٹڈ کو ناکامی برداشت کرنے پر مجبور کیا ہے۔ فاتح ٹیم نے 2-0 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ انگلش پریمیئرلیگ میں آرسنل اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ حریف ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کئے اور برتری حاصل کرنے کی جم کر کوشش کی۔ پہلے ہاف میں کسی بھی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔ میچ کے 54ویں منٹ میں آرسنل کو محنت کا پھل مل گیا۔ گرینٹ زاکا کی ہٹ حریف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرا کر گول پوسٹ میں جا گری۔ تین منٹ بعد ڈینی ویل بیک نے گیند کو جال میں پھینک کر اپنی برتری کو دگنی کر دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ آرسنل ٹیم ایونٹ میں چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT