Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر یونائیٹڈ سیمی فائنل میں داخل

مانچسٹر یونائیٹڈ سیمی فائنل میں داخل

اولڈ ٹریفڈ ۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) یورپا لیگ کے کوارٹر فائنل میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آندرلیخت کو دلچسپ کھیل کے بعد 2-1 گول سے شکست دی۔ مانچسٹر کی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی شاندار مظاہرہ پیش کیا اور 10ویں منٹ میں پہلا گول بنایا۔ مخالف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا،جس کے نتیجے میں وہ 32 ویں منٹ میں شاندار گول کی مدد سے مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کے بعد مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ اضافی وقت میں مانچسٹر کے مارکس نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو نہ صرف 2-1  سے کامیابی دلوائی بلکہ سیمی فائنل میں بھی پہنچا دیا۔

TOPPOPULARRECENT