Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر یونائیٹڈ سے وین رونی ایورٹن کا حصہ بن گئے

مانچسٹر یونائیٹڈ سے وین رونی ایورٹن کا حصہ بن گئے

لندن ۔11 جولائی (سیاست ڈ اٹ کام )مانچسٹر یونائیٹڈ اور انگلینڈ کے سابق کپتان وین رونی 13 سال اولڈ ٹریفورڈ میں گزارنے کے بعد بالآخر دوبارہ اپنے سابق کلب ایورٹن کا حصہ بن گئے ہیں۔31 سالہ عالمی شہرت یافتہ اسٹار کتنی فیس پر ایورٹن آئے ہیں ابھی اس کا علم نہیں ہو سکا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پھر ٹرانسفر کے ذریعے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ بن تھے۔کلب میں واپسی پر پرجوز رونی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ کلب بالکل صحیح سمت میں گامزن ہے اور وہ اچھے معیاری کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنا رہے ہیں۔ میں اس کا حصہ بننا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ٹیم کا کامیاب حصہ رہوں گا۔پریمیئر لیگ میں عالمی سطح پر رونی اس وقت ابھر کر سامے آئے تھے جب 16سال کی عمر میں ایورٹن کی جانب سے آرسینل کے خلاف شاندار گول اسکور کیا تھا اور پھر دو سال بعد 32.23 ملین ڈالر کی خطیر رقم پر ان کا یونائیٹڈ میں ٹرانسفر ہوا تھا۔انہوں نے چیمپیئنز لیگ میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے اپنے کرئیر کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک داغ کر شائقین کے دل جیت لئے تھے اور اس کے بعد کلب کیلئے 550 میچز کھیلتے ہوئے 253 گول کئے اور بوبی چارلٹن کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیاد گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔رونی نے 17 سال کی عمر میں انگلینڈ کیلئے پہلا میچ کھیلا اور وہ 53 گول کر کے انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں جبکہ وہ اپنے ملک کیلئے سب سے زیادہ 119 میچز کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT