Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر یونائیٹڈ نے مانچسٹر سٹی کو شکست دی

مانچسٹر یونائیٹڈ نے مانچسٹر سٹی کو شکست دی

لندن۔21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے مانچسٹر سٹی کو 2-0 سے شکست دیا۔ چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے کھیل کے آغاز سے ہی مخالف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا، انہوں نے 37 ویں منٹ میں لوکاکو کے گول کی مدد سے پہلی کامیابی حاصل کی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے مارکس رشفورڈ نے 39 ویں منٹ گیند کو حریف ٹیم کی گول پوسٹ میں پہنچا کر برتری 2-0 کر دی، مانچسٹر سٹی کی ٹیم میچ کے اختتام تک کوئی گول نہ کر سکی۔

TOPPOPULARRECENT