Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر یونائیٹڈ 3-0 سے فاتح

مانچسٹر یونائیٹڈ 3-0 سے فاتح

لندن۔10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پریمئر لیگ میں ایورٹن نے دفاعی چیمپئن لیسٹر سٹی کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے 3-0 کی فتح سے ٹیموں کے جدول میں پانچواں مقام حاصل کر لیا ہے ۔حریف سندر لینڈ کو ایونٹ کے کنارے پر دھکیل دیا،لیگ کے 32 ویں ہفتے کھیلے گئے دلچسپ میچوں میں ایورٹن کا دفاعی چیمپئن لیسٹر سٹی سے مقابلہ ہوا،نمبر سات ایورٹن نے پہلے ہی منٹ گول سے میچ کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا۔ لوکاکو کے دو گولز کی بدولت حریف ٹیم پر 4-2 کی فتح ملی۔ ایورٹن نے بغیر شکست کے ساتواں میچ اپنے نام کیا۔ دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سندر لینڈز کے خلاف 3-0کی کامیابی کے ساتھ جدول میں ایک درجہ ترقی سے پانچواں مقام حاصل کیا ۔دریں اثناء سندر لینڈ ایونٹ کے دہانے پر پہنچ آئی۔ مینیو کے اسٹرائیکر ابراہیمویک کا گول یادگار بن گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT