Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر یونائیٹیڈ کو ویسٹ ہام میں 3-2 سے شکست

مانچسٹر یونائیٹیڈ کو ویسٹ ہام میں 3-2 سے شکست

لندن ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مانچسٹر یونائیٹیڈ کو ماقبل میچ اپنی ٹیم بس پر حملہ اور مابعد میچ حوصلہ شکنی کو برداشت کرنا پڑا جبکہ اُن کی چمپینس لیگ کی امیدیں گزشتہ روز ویسٹ ہام یونائیٹیڈ میں 2-3 کی شکست سے بری طرح متاثر ہوئیں۔ مانچسٹر کی ٹیم بس کو میدان تک پہنچنے کے دوران سنگباری سے گزرنا پڑا، اور پھر وہ ایک گول سے پچھڑنے کے بعد انتھونی مارشل کے دو گول سے 2-1 کی سبقت حاصل کرگئے۔ لیکن مائیکل انٹونیو نے اسکور مساوی کیا اور سنٹر بیک ونسٹن ریڈ نے ہیڈر کے ذریعے بولین گراؤنڈ کو اچھلنے پر مجبور کردیا، جہاں یہ 2,398 واں میچ کھیلا گیا۔ اس نتیجہ نے مانچسٹر ٹیم کو پریمیر لیگ میں پانچویں مقام پر رکھا۔

افریقی اسپنرز کی انڈیا میں تربیت
جوہانسبرگ ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ ساؤتھ افریکا (سی ایس اے) آٹھ اسپنرز بشمول سائمن ہارمر اور چھ بیٹسمنوں کا جتھہ بھیجے گا جو ممبئی میں شنبہ سے ایک ہفتہ طویل اسپن بولنگ کورس میں شرکت کرے گا۔ سی ایس اے ہائی پرفارمنس منیجر وینی بارنیس نے کہا کہ یہ پروگرام سی ایس اے ایچ پی اسکلز پروگرام کے نمایاں خصوصیات میں سے ہے اور سالانہ اساس پر ہندوستان یا سری لنکا میں منعقد کیا جاتا رہا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT