Tuesday , April 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر یونائیٹیڈ کے کوچ جوس مورنہو ٹیم کے مظاہرہ سے مطمئن

مانچسٹر یونائیٹیڈ کے کوچ جوس مورنہو ٹیم کے مظاہرہ سے مطمئن

لندن 12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مانچسٹر یونائیٹیڈ کے ہیڈ کوچ جوس مورنہو نے اپنی ٹیم کی مسلسل 16 ویں کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ انگلش پریمئیر لیگ میں اگر ان کی ٹیم واٹفورڈ کے خلاف پہلے ہاف میں گول اسکور نہیں کرتی تو یہ ناانصافی ہوتی ۔ مانچسٹر یونائیٹیڈ نے واٹفورڈ کو اپنے گھر میں کھیلتے ہوئے 2 – 0 سے شکست دی تھی اور انہوں نے 16 میچس سے کسی شکست کا سامنا نہیں کیا ہے ۔ اس میچ میں مانچسٹر یونائیٹیڈ کیلئے فرانس کے انتھونی مارشل نے ایک بہترین گول کیا ۔ انہیں اسی میچ میں ٹیم میں جگہ دی گئی تھی ۔ ٹیم کیلئے یوان ماٹا نے پہلے ہاف میں گول کرتے ہوئے سبقت دلائی تھی ۔ مورنہو نے میچ کے بعد کہا کہ یہ بہت اچھی مقابلہ رہا ۔ پہلے ہاف میں گول کرنا اہمیت کا حامل رہا اور اگر ایسا نہ ہوتا تو مناسب نہ ہوتا کیونکہ ان کی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس سے شائقین بھی خوش ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT