Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ماورائے حدبصارت میزائل ’’استر‘‘ کی بہتری کا مرحلہ مکمل

ماورائے حدبصارت میزائل ’’استر‘‘ کی بہتری کا مرحلہ مکمل

خلیج بنگال پر چار روزہ کامیابی آزمائشی پروازیں ، تمام معیاروں اور مقاصد کی تکمیل
بلسور (اوڈیشہ) ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دیسی ساختہ ماورائے حد بصارت فضاء سے فضاء میں وار کرنے والا میزائل ’’استر‘‘ کی خلیج بنگال پر چار دن تک مسلسل کامیاب آزمائشی پروازیں کی گئیں۔ اس سے اس کو بہتر بنانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ میزائل ’’استر‘‘ کی پرواز بہتر بنانے کا مرحلہ خلیج بنگال پر کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اوڈیشہ میں چاندی پور کے ساحل پر 11 تا 14 ستمبر جملہ 7 آزمائشی پروازیں منعقد کی گئیں جبکہ بغیر پائلیٹ کے ہدف پر وار کرنے والے طیارہ کی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل ہوئی۔ ماورائے حد بصارت فضاء سے فضاء میں وار کرنے والا میزائل (اورام) اپنے ہندوستانی فضائیہ میں تعینات کئے جانے کی راہ ہموار کررہا ہے۔ میزائل نظام دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے تعاون سے مکمل ہوا۔ دفاعی سرکاری شعبہ میں 50 سرکاری اور خانگی صنعتوں نے ہتھیار کے نظام کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ادا کیا۔ وزیردفاع نرملا سیتارامن نے ڈی آر ڈی او، آئی اے ایف، ڈی پی ایس او اور دیگر صنعتوں کو میزائل کی کامیاب آزمائشی پروازوں پر مبارکباد پیش کی۔ وزارت دفاع کے بموجب کامیاب آزمائشی پروازیں بہتر بنانے کے مرحلہ کی تکمیل کی علامت ہیں۔ میزائل کے ہتھیار نظام کی کامیابی سے آزمائش کی گئی۔ ڈائرکٹر جنرل ڈی آر ڈی او میزائلس و دفاعی نظام جی ستیش ریڈی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی اس پروگرام کے تحت مزید فضاء سے فضاء میں اور زمین سے فضاء میں وار کرنے والے میزائلس کی مختلف اقسام کی تیاری کی بنیاد ہوں گے۔ وزارت نے کہا کہ پرواز کی آزمائشوں میں میزائل کی کثیر جہتی پروازیں شامل ہیں تاکہ اس کے کئی اہداف بشمول طویل مسافتی اور وسط مسافتی مقرر کئے جاسکیں۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ تمام ضمنی نظام بالکل درست کام کررہے تھے اور مہم کے تمام معیاروں اور مقاصد کی تکمیل کررہے تھے۔ لڑاکا شعبہ میں وارہٹس کے ساتھ مزید دو میزائل کا آغاز بھی کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT