Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ماؤزے تنگ کا سنہری مجسمہ مسمار

ماؤزے تنگ کا سنہری مجسمہ مسمار

بیجنگ ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چینی حکام نے بابائے قوم ماؤزے تنگ کا نصف ملین ڈالر مالیت سے تیار کردہ سنہری مجسمہ مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ ماؤزے تنگ کے مجسمہ کی مسماری کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ جس جگہ یہ مجسمہ نصب کیا گیا تھا وہاں مجسمہ کی تنصیب سے قبل اس کی اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی اور نہ مجسمہ کی تیاری کے لیے حکومت سے لائسنس حاصل کیا گیا ہے۔ مختلف عالمی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ چینی حکام کا کہنا ہے جس گروپ نے ماؤزے تنگ کا مجسمہ تیار کیا ہے اس کا چینی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ نہ ہی اس گروپ نے مجسمہ کی تنصیب کے لیے جگہ کی منظوری لی تھی اور نہ اس کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔ حکومت کی اجازت کے بغیر ہی ماؤزے تنگ کا 24 میٹر اونچا مجسمہ تیار کر کے اسے نصب کر دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT