Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / ماویسٹوں نے گیسٹ ہاوز اور گاڑیوں کو آگ لگادی

ماویسٹوں نے گیسٹ ہاوز اور گاڑیوں کو آگ لگادی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ضلع ورنگل میں تھڈوی منڈل کے ہیڈکوارٹرس پر تلنگانہ فارسٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک گیسٹ ہاوز کو آگ لگادی اور موٹر گاڑیوں کو نقصان پہونچایا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا ۔ تلنگانہ ، چھتیس گڑھ سرحد پر ماویسٹوں نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نشانہ بنایا ۔ پولیس سرکل انسپکٹر روی چندر نے کہا کہ ممنوعہ تنظیم سی پی آئی ماویسٹس کے کھمم ، کریم نگر اور ورنگل اضلاع کے سکریٹری دامودر نے یہ کارروائی کی ہے اور وہاں پر ایک نوٹ چھوڑا ہے اس تحریر کے مطابق مرکز اور ریاستی حکومت کے خلاف کئی الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT