Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ماویسٹوں نے 2 ٹراکٹرس کو آگ لگادی

ماویسٹوں نے 2 ٹراکٹرس کو آگ لگادی

لکھی سرائے ( بہار ) ۔ 8 ۔ جنوری : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع لکھی سرائے میں چنان پولیس اسٹیشن کے تحت ایک گاؤں میں مسلح ماویسٹوں نے ایک کنٹراکٹر کے 2 ٹراکٹرس کو نذر آتش کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شب اس وقت پیش آیا جب ماویسٹوں کا ایک گروپ بھنڈرا گاؤں پر دھاوا بول دیا اور سڑک کی تعمیر کرنے والے ایک گتہ دار کی 2 گاڑیوں ( ٹراکٹرس ) کو آگ لگادی ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار کے بموجب ماویسٹوں کو کنٹراکٹر کی جانب سے پارٹی کے لیے عطیہ (لیوی ) ادا نہ کرنے پر یہ کارروائی کی گئی ہوگی ۔ پولیس نے اس خصوص میں ایک کیس درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT