Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ماں سے کیا گیا وعدہ پورا نہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی

ماں سے کیا گیا وعدہ پورا نہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /19 اپریل ( سیاست نیوز ) ماں سے کئے گئے وعدے کو پورا نہ کرنے پر دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ رائے درگم پولیس اسٹیشن میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ ایم وینکٹ راؤ جو ایسٹ گوداوری ضلع کا متوطن تھا یہاں شہر میں ایک خانگی کالج میں زیر تعلیم تھا اور اسی کالج کے کیمپس میں رہتا تھا ۔ اس طالب علم نے اپنی والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئی آئی ٹی ، جے ای ای میں اعلی رینک حاصل کرے گا تاہم وہ رینک حاصل نہ کرسکا اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس طالب علم نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT