Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / ماں نے اپنی دو لڑکیوں کے گلے کاٹ دیئے

ماں نے اپنی دو لڑکیوں کے گلے کاٹ دیئے

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) تکا رام گیٹ سکندرآباد میں آج رات ایک ماں نے اپنی دو لڑکیوں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30سالہ خاتون رجنی چاکے نے ٹوٹے ہوئے شیشے سے دونوں لڑکیوں کا گلہ کاٹ دیا اور راہ فرار اختیار کی۔ اس کا شوہر ونئے جب کام سے گھر واپس ہوا تو اس قتل کا علم ہوا۔ تکارام گیٹ پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ اس دوران رات دیر گئے سکندرآباد الفا ہوٹل کے قریب ایک بیاگ سے نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب ہوئی۔ بیاگ کو دیکھ کر مقامی عوام نے شبہ ظاہر کیا تھا ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT