Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / ماں نے ہی بچی کی آبروریزی کروائی ، ماں اور زانی گرفتار

ماں نے ہی بچی کی آبروریزی کروائی ، ماں اور زانی گرفتار

جبل پور 13مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں ماں بیٹی کے رشتے کو شرمسار کرنے اور جھنجھوڑ دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ ضلع ہیڈکوارٹر کی رہنے والی ایک ماں پر الزام ہے کہ اس نے اپنے عاشق جو پولیس ملازم ہے  اُسے خوش کرنے کے لئے اپنی 9سال کی معصوم بیٹی کو بھی حوالے کردیا۔ سپاہی گزشتہ ایک سال سے معصوم کی آبروریزی کر رہا تھا۔ گزشتہ دنوں معاملے کا انکشاف ہونے پر پولیس نے ملزمہ اور ملازم پولیس دونوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔گورکھپور سی ایس پی انجو لتا پٹلے نے بتایا کہ گوالیار ریت ناکہ کے ایک شخص نے تقریباً دو سال پہلے موٹر سائیکل اور ٹی وی کے لئے لون لیا تھا۔ دواسازی کا کام کرنے والا یہ نوجوان اکثر ریاست سے باہر ہی رہتا تھا۔ قرض سے متعلق چیک باؤنس ہونے کے سبب اس کے خلاف گرفتاری وارنٹ نکلا، جس کے بعد گواری گھاٹ تھانے میں تعینات سپاہی مینک تیواری وارنٹ لے کر نوجوان کے گھر گیا۔ کئی بار جانے پر بھی ملزم نوجوان گھر میں نہیں ملا، لیکن اس درمیان نوجوان کی بیوی سے ملازم پولیس کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT