Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / ماں نے 6 سالہ کمسن لڑکی کا گھلا گھونٹ دیا

ماں نے 6 سالہ کمسن لڑکی کا گھلا گھونٹ دیا

حیدرآباد ۔ /23 اگسٹ ( سیاست نیوز)سعیدآباد سنگارینی کالونی میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں ماں نے اپنی 6 سالہ کمسن لڑکی کا مبینہ طور پر گلا گھونٹ کرقتل کر دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ وجیا کی شادی آٹو ڈرائیور رمیش سے ہوئی تھی بعد ازاں دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے جسکے سبب علحدگی ہوگئی تھی ۔ وجیا سنگارینی کالونی میں کرایہ کے مکان میںاپنی چھ سالہ لڑکی گائتری کے ساتھ مقیم تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ وجیا نے آج شام اپنی بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور پولیس کو گمراہ کرنے علالت سے موت ہونے کا دعوی کیا ۔ لڑکی کی موت کا پتہ چلنے پر مقامی افراد برہم ہوگئے اور وجیا پربدکرداری کا الزام عائد کرکے اس پر حملہ کی کوشش کی جہاں سعیدآباد پولیس نے برہم ہجوم کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا اور ہجوم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر سنگباری کی ۔ اے سی پی مسٹر سی ایچ سدھاکر نے بتایا کہ سعیدآباد نے پولیس نے مشتبہ موت کا ایک مقدمہ درج کیا ہے اور پولیس کو شبہ ہے کہ وجیا نے اپنی بیٹی کا گلا گھونٹ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT