Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ماں کو قبر میں اُتارتے ہوئے بیٹا بھی فوت

ماں کو قبر میں اُتارتے ہوئے بیٹا بھی فوت

طائف۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں سب سے خوبصورت ہستی ماں ہے جو اپنی اولاد سے اتنی محبت کرتی ہے کہ اس کی ذرا سی تکلیف بھی برداشت نہیں کرسکتی اور اس ہستی سے ہر اولاد بے انتہا محبت کرتی ہے جس کا ایک منظر سعودی عرب میں دیکھنے میں آیا جہاں ایک شخص اپنی ماں کی موت کے غم کو برداشت نہ کرسکا اور اسے لحد میں اتارتے وقت خود بھی فوت ہوگیا۔ سعودی عرب کے مغرب میں واقع طائف شہر کے مقامی قبرستان میں جب ایک شخص اپنی والدہ کے جسد خاکی کو لحد میں اتارچکا تو زاروقطار رونے لگا اور قبر میں گر پڑا، یہ سب کچھ اتنا اچانک ہوا کہ لوگوں کی سمجھ نہیں آیا کہ وہ اپنی ماں سے لپٹنے جارہا ہے یا خود فوت ہوگیا ہے۔ مذکورہ شخص کو قبر میں گرنے کے بعد ہوش نہ آنے پر فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ 68 سالہ شخص کے بھائیوں کے مطابق مرحوم ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار تھا اور وہ والدہ کی وفات پر اس قدر رنجیدہ تھا کہ وہ ماں کے ساتھ ہی دنیا چھوڑنا چاہتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT