Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ماں کی کمسن بیٹی کو الٹا لٹکاکر زدوکوب ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا

ماں کی کمسن بیٹی کو الٹا لٹکاکر زدوکوب ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا

تھانے ۔ /14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ماں کی اپنی بیٹی پر زیادتی کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا ۔ جس میں دکھایا گیا کہ ایک خاتون اپنے گھر کی چھت سے کم عمر بیٹی کو الٹا لٹکاکر زدوکوب کررہی ہے ۔ اس نے اپنی  8 سالہ بیٹی پر مسلسل چوری کرنے کا شبہ کرتے ہوئے یہ سزا دی ۔ دلچسپ پہلو یہ رہا کہ خاتون کے خلاف کوئی پولیس مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ اس کے برعکس دو پڑوسیوں کی اس مسئلہ پر لڑائی ہوگئی اورپولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ پڑوسیوں نے جب لڑکی کے رونے اور چیخنے کی آوازیں سنی اور دیکھا کہ ماں اسے بری طرح زدوکوب کررہی ہے ۔ ایک پڑوسی نے اس کی ویڈیو گرافی کرلی اور سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔ ضلع تھانے کے کلیان میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں چند افراد نے لڑکی کو ماں کے چنگل سے بچانا چاہا لیکن دوسروں نے انہیں روک دیا ۔ اس مسئلہ پر دو گروپس میں بحث چھڑگئی اور ہلکی ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT