Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ماہانہ 3,500 روپئے نان و نفقہ دہلی میں زیادہ نہیں

ماہانہ 3,500 روپئے نان و نفقہ دہلی میں زیادہ نہیں

نئی دہلی ۔ 19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عبوری گذارہ الاؤنس 3,500 روپئے دہلی جیسے شہر میں معیار زندگی کی لاگت کے اعتبار سے زیادہ نہیں ہے ۔ ایک عدالت نے ایک شخص کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی جس نے اپنی بیوی کو جس کے تعلقات اُس کے ساتھ کشیدہ ہوگئے ہیں ماہانہ نان و نفقہ 3,500 روپئے میں کمی کرنے کی گذارش کی تھی ۔ مرکز کو راحت رسانی سے انکار کرتے ہوئے عدالت نے الزام عائد کیا کہ اُس پر گھریلو تشدد قانون کے تحت بھی مقدمہ بن سکتا ہے اگر وہ اپنی بیوی کو 3,500 روپئے گذارہ ماہانہ ادا کرنے سے انکار کرے ۔ اعلیٰ تر عدالتوں میں عبوری گذارہ بیوی کو فاقہ کشی اور بے بسی سے بچانے کیلئے طئے کیا ہے ، تاکہ وہ ایسی زندگی گذار سکے جیسی کہ اپنے شریک حیات کے ساتھ رہتے ہوئے گذارتی تھی ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دہلی لوکیش کمار شرما نے اپنے فیصلے میں کہاکہ 3,500 روپئے ماہانہ گذارہ الاؤنس زیادہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT