Sunday , June 25 2017
Home / انتقال نام / ماہر مشتہر الحاج ولی الدین تنویر کا انتقال

ماہر مشتہر الحاج ولی الدین تنویر کا انتقال

حیدرآباد۔ 2۔ مارچ (راست) مشہور ادیب‘ افسانہ نگار‘ صحافی اور ماہر مشتہر جناب الحاج محمد ولی الدین (ولی تنویر) پروپرائٹر تنویر اڈورئرٹائزنگ سرویس کا 2مارچ جمعرات کو بعد نماز فجر اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قباء قادر باغ نانل نگر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت بغدادی ؒ لنگرحوض میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان محمد حسن الدین ارشد‘ محمد شمس الدین احمد‘ محمد جمال الدین امجد‘ محمد غوث الدین اسد ‘محمد خلیل الدین عبدالاحد اور 3دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 9849064202 اور 9246212084 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ جناب ولی تنویر نے اردو کاز کیلئے بھی نمایاں خدمت انجام دی۔ انہوں نے اردو کی ترقی کیلئے نصرت محی الدین‘ چندر سریواستو‘ کے ایم عارف الدین اور ایس کے افضل الدین کیساتھ ایک کمیٹی قائم کی تھی۔ وہ بچوں کیلئے کہانیاں لکھتے تھے جو مختلف اخبارات اور بچوں کے رسالوں میں شائع ہوئے ۔ اسکے علاوہ انہوں نے تعمیری و اصلاحی موضوعات پر افسانے اور کہانیاں بھی لکھیں جو ملک کے مختلف معیاری ادبی رسالوں میں چھپ چکی ہیں اور آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہوکر مقبول عام ہوئیں۔ تلنگانہ تحریک سے بھی وابستہ رہے۔ فاتحہ سیوم 4مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عصرمسجد سلمیٰ نور الٰہی ‘ پدمانابھا نگر کالونی ، مہدی پٹنم میں مقرر ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT