Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ماہ اگست میں سیول سروسیس پریلمینری امتحان

ماہ اگست میں سیول سروسیس پریلمینری امتحان

دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کے راست نشریہ میں جوابات
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آئی اے ایس ، آئی پی ایس کے پہلے مرحلہ کا امتحان سیول سروسیس پریلمینری 7 اگست کو رکھا گیا ہے ۔ اس کے لیے کوئی بھی گریجویٹ اہل ہیں اور یو پی ایس سی کے ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا اور بتلایا کہ سیول سروسیس امتحانات کے تین مرحلے ہیں پہلے مرحلہ میں سیول سرویس پریلیمنری امتحان ہوتا ہے جو اگست میں رکھا جاتا ہے اس کے بعد دوسرا مرحلہ Main امتحان کا ہے آخری مرحلہ انٹرویو کا ہے ۔ اس کے بعد رینک کے لحاظ سے آئی اے ایس ، آئی پی ایس ، آئی ایف ایس اور دیگر سروسیس کے لیے انتخاب کیا جاتا ہے ۔ تعلیمی قابلیت اور اہلیت کے متعلق استفسارات میں بتلایا گیا کہ کوئی بھی عام گریجویٹ یا پروفیشنل گریجویٹ اس کے لیے اہل ہے جب کہ عمر کی حد 28 سال تا 32 سال بھی زمرہ بندی کے لحاظ سے رکھی گئی ہے ۔ مس منجو نے اس اہم موضوع پر راست سوالات کئے ۔ دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات کو شامل کیا اور دوران پروگرام راست پوچھے جانے والے سوالات کے علاوہ ریڈیو میں شخصی طور پر موجود ماس کمیونیکیشن کی طالبہ مس نندنی کے سوالات کو شامل کرتے ہوئے ان کے جوابات حاصل کئے ۔ محمد منیر نے پروگرام کو مرتب کیا ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر ، فہیم انصاری معاونین رہے ۔ آخر میں ماہر تعلیم ایم اے حمید کا مس منجو نے شکریہ ادا کیا ۔ اور کیرئیر گائیڈنس راست نشریہ کو مزید وسعت دیتے ہوئے دائرہ کار بڑھایا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT