Thursday , June 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ماہ رمضان المبارک میں موثر اقدامات کا تیقن

ماہ رمضان المبارک میں موثر اقدامات کا تیقن

جگتیال ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ماہ رمضان کے پیش نظر پرامن پر سکون ماحول میں گذارنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ یہ بات ضلعی ایس پی مسٹر اننت شرما نے آج آر ڈی او اجلاس ہال میں منعقدہ ضلعی سطح کا اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے عہدیداران اور ضلع جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ناگیندرا کے ساتھ جائزہ منعقد کیا ۔ ماہ رمضان اور عید الفطر کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور امن و امان برقراری میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ ہونے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ سچی لگن سے کام کرتے ہوئے رمضان 2017 گروپ بناتے ہوئے مسائل کو ساتھ کا ساتھ متعلقہ عہدیداروں کے ذریعہ یکسوئی اور موٹر سیکل پٹرولنگ ٹیم کا قیام عوام پر سکون انداز میں عید منانے کی خواہش ضرورت کے مقامات پر ٹرافک سسٹم کو بدلنے کے لیے محکمہ کے ذریعہ اجلاس کا انعقاد اور اقدامات کرنے کی بات کہی ۔ ٹرافک سسٹم کے لیے بارگیٹس نصب کرنے کی بات کہی ۔ کہیں لاپرواہی نہ برتی جائے گی ۔ تمام کاموں کو ایک ہی ٹیم کی طرح ذمہ داری کے ساتھ کرتے ہوئے لا اینڈ آرڈر کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔ جوائنٹ کلکٹر اے ناگیندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں مساجد اور عیدگاہ کے قریب پینے کا پانی کے انتظامات میں مشکلات پیش نہ آنے کے لیے اقدامات کرنے اور برقی سربراہی بلارکاوٹ ماہ بھر صاف صفائی کے لیے خصوصی انتظامات اور لائحہ عمل تیار خصوصی ڈرئیو کیا جائے گا ۔ عید کے دن عیدگاہ کے قریب حفاظتی دستہ فائر انجن ، 108 ایمبولنس رکھنے کی بات کہی ۔ مساجد اور عیدگاہوں کی مرمت اور آہک پاشی کیلئے تحصیلداروں کیلئے تجاویز روانہ کرنے کی خواہش کی ۔ عید کو پرامن ماحول میں منانے کی خواہش اور سرکاری عہدیداروں کا تعاون کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر مسلم کمیٹیوں کے ذمہ داران اور دیگر سرکاری عہدیداران موجود تھے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT