Friday , July 21 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ماہ صیام مبارک مہینہ ہے

ماہ صیام مبارک مہینہ ہے

خدا کا بڑا شکر و احسان ہے
کہ ہم کو بنایا مسلمان ہے
دیا اُس نے ماہ رمضان ہے
مہینوں میں ہے جس کا اعلی مقام
مبارک مہینہ ہے ماہ صیام
صلہ روزہ داروں کو دے بے حساب
نمازوں کا بڑھائے بیحد ثواب
خدا کھول دیتا ہے رحمت کے باب
ہیں اس ماہ میں رحمتیں اُس کی عام
مبارک مہینہ ہے ماہ صیام
کیا یہ بھی احسان اس ماہ میں
دیا ہم کو قرآن اس ماہ میں
کیا قید شیطان اس ماہ میں
کہ طاعت کا ہو خوب تر اہتمام
مبارک مہینہ ہے ماہ صیام
بنایا ہے جس نے ہمیں روزہ دار
عطا جس نے کیں نعمتیں بے شمار
کریں شکر اس کا ادا بار بار
وہ خالق ، وہ مالک ہم اس کے غلام
مبارک مہینہ ہے ماہ صیام

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT