Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / مایاوتی اور نسیم الدین کے خلاف ایف آئی آر درج

مایاوتی اور نسیم الدین کے خلاف ایف آئی آر درج

لکھنؤ۔/22جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی سے معطل لیڈر دیا شنکر سنگھ کے افراد خاندان نے کل لکھنو میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران فحش زبان استعمال کرنے پر مایاوتی اور بعض بی ایس پی لیڈروں کے خلاف آج ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ دیا شنکر کی والدہ تارا دیوی کی شکایت پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی، ریاستی یونٹ کے صدر رام اچھل راجیر، نیشنل جنرل سکریٹری نسیم الدین اور نیشنل سکریٹری میوہلال کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔اس دوران دیا شنکر کی 78 سالہ ماں پریتا سنگھ نے بتایا کہ جس طرح بی ایس پی کے سینئر لیڈر نسیم الدین صدیقی کی موجودگی میں تشدد بھڑکانے کیلئے کارکنوں کو اکسایا گیا وہ قابل مذمت ہے او رجرم کے دائرے میں آتا ہے ۔محترمہ سنگھ نے کہاکہ مظاہرین میں بی ایس پی صدر مایاوتی کے کہنے پر کچھ لوگ جمع ہوئے تھے اور بیٹی پیش کرو، بیوی پیش کرو کے نعرے لگا رہے تھے ۔ ان کی بارہ سالہ پوتی اس سے صدمے میں ہے ۔ اس نے جو نیوز چینلوں میں دیکھا ہے اس کا اس پر برا اثر پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محترمہ مایاوتی نے خود عورت ہوتے ہوئے عورت کی توہین کرائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT