Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / مایاوتی پر بی ایس پی کے دو باغی قائدین کے سنگین الزامات

مایاوتی پر بی ایس پی کے دو باغی قائدین کے سنگین الزامات

لکھنؤ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر رہ چکے سوامی پرساد موریہ اور سینئر لیڈر آر کے چودھری کے بعد آج مزید دو ممبران اسمبلی نے بغاوت کرکے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کوزبردست جھٹکا دیا۔بغاوت کرنے والے رکن اسمبلی رومی ساہنی اور برجیش ورما نے پارٹی صدر مایاوتی پر پیسے لے کر ٹکٹ دینے کے سنگین الزامات بھی لگائے ۔ دونوں ممبران اسمبلی نے دیا شنکر سنگھ کے رشتہ داروں کے سلسلے میں کئے گئے بی ایس پی لیڈروں کے تبصرے کو بھی غلط قرار دیا۔رومی ساہنی کا الزام ہے کہ بی ایس پی صدر نے ان سے ٹکٹ کے بدلے روپے کی مانگ کی تھی۔دونوں ممبران اسمبلی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پیسے لے کر ٹکٹ دینے کی شروع کی گئی روایت سے بی ایس پی کا نقصان طے ہے ۔ ان جیسے کئی اور ممبران اسمبلی بغاوت کرنے والے ہیں۔
ممتابنرجی کی وزیراعظم سے ملاقات
نئی دہلی ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ باور کیا جاتا ہیکہ انہوں نے اپنی ریاست سے متعلق امور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین کے مابین پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس میں یہ ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی۔ ممتابنرجی نے جو ترنمول کانگریس کی سربراہ بھی ہیں، وزیراعظم سے ملاقات سے قبل وزیرفینانس ارون جیٹلی سے ان کی رہائش گاہ پر لنچ کے موقع پر ملاقات بھی کی۔

 

TOPPOPULARRECENT