Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / مایاوتی کا استعفیٰ ایک ڈرامہ : بی جے پی

مایاوتی کا استعفیٰ ایک ڈرامہ : بی جے پی

نئی دہلی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے راجیہ سبھا سے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے استعفیٰ کی آج مذمت کی اور ان کے اس اقدام کو ایک ڈرامہ قرار دیا۔ ایک جذباتی مسئلہ کو موضوع بناتے ہوئے الجھن پیدا کرنا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو نے کہا کہ عوام ان (مایاوتی) کے اقدام سے گمراہ نہیں ہوں گے۔ یادور نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ مایاوتی عوامی تائید اور اعتماد سے محروم ہوگئی ہیں۔ ایوان بالا میں ان کی میعاد آئندہ پارلیمانی سیشن میں ختم ہوجائے گی اور وہ مایوسی میں یہ قدم اٹھائی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT