Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / مایاوتی کو لالو پرساد کی تائید، بہار سے راجیہ سبھا نشست کا پیشکش

مایاوتی کو لالو پرساد کی تائید، بہار سے راجیہ سبھا نشست کا پیشکش

پٹنہ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو نے آج بی ایس پی کی صدر مایاوتی کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اُنھیں بہار سے راجیہ سبھا کی نشست کا پیشکش کرتے ہیں۔ مایاوتی نے آج ہی راجیہ سبھا سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ لالو پرساد یادو نے آج کے دن کو یوم سیاہ قرار دیا اور کہاکہ راجیہ سبھا میں ایک دلت قائد کو اپنی آواز اُٹھانے کی اجازت نہ دینے پر مایاوتی نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم مایاوتی کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور اُن کی خواہش ہو تو ہم اُنھیں بہار سے راجیہ سبھا کا رکن بنانے کے لئے تیار ہیں۔ 243 رکنی بہار اسمبلی میں آر جے ڈی کے 80 ارکان ہیں۔ مایاوتی کی میعاد آئندہ سال اپریل میں ختم ہونے والی ہے۔ جبکہ یوپی اسمبلی میں بی ایس پی کے صرف 18 ارکان ہیں۔ لالو پرساد نے مایاوتی کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اُنھیں اور اکھلیش یادو دونوں کو 27 اگسٹ کے جلسہ عام کی دعوت دے چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT