Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مایاوتی کیخلاف بی جے پی لیڈر کے ریمارکس پر احتجاجی مظاہرہ

مایاوتی کیخلاف بی جے پی لیڈر کے ریمارکس پر احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد۔ 21 جولائی (این ایس ایس) نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کے کارکنوں نے آج حمایت نگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اترپردیش کے بی جے پی نائب صدر دیا شنکر سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے صدر بی ایس پی مایاوتی کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کئے تھے۔ ریاستی صدر فیڈریشن پی کلاوتی اور جنرل سیکریٹری یو سروجنا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکز سے ایس سی ؍ ایس ٹی مظالم مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا اور دیا شنکر سنگھ کی راجیہ سبھا رکنیت منسوخ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف بی جے پی قائدین بلکہ وزراء بھی ان کی پارٹی اقتدار پر آنے کے بعد سے اس طرح کے ریمارکس کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT