Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / مایوس عناصر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے ذمہ دار : بی جے پی

مایوس عناصر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے ذمہ دار : بی جے پی

ممبئی ۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ثقافتی شخصیتوں کی جانب سے عدم رواداری کے خلاف آواز اٹھانے پر جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے بی جے پی نے ان پر جوابی تنقیدیں شروع کردی ہیں۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ بعض مایوس سامراجی غلط معلومات پھیلا رہے ہیں تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کے ماحول کو خراب کرسکیں تاکہ سب کو ساتھ لیکر ترقی کرنے کا بی جے پی حکومت کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد سیاست میں ملوث ہورہے ہیں جو روایتی طور پر بی جے پی کے ماہر حریف اور وزیراعظم نریندر مودی کے کٹر مخالف سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کی ذہنیت عدم رواداری کی مصنوعی سازش کے پس پردہ ہے تاکہ فرقہ وارانہ اور ملک کے ترقیاتی ماحول پر اثر انداز ہوکر اسے تباہ کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT