Sunday , August 20 2017
Home / تفریح / ’’مبارکہ‘‘ میں سنیل شیٹی اور انوپم کھیر کیلئے رسہ کشی

’’مبارکہ‘‘ میں سنیل شیٹی اور انوپم کھیر کیلئے رسہ کشی

انیل کپور، ارجن کپور اور مبارکہ کی پوری ٹیم جلد فلم کی شوٹنگ کے لئے لندن جانے والی ہے وہاں شوٹنگ ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ ہمارے ذرائع کے مطابق انہیں نرمی اور پروڈیوسرس سونی پکچرس نٹ ورک کے درمیان فلم کی اسٹار کاسٹ کو لے کر تھوڑا اختلاف ہے جہاں پروڈیوسر ایک اہم کردار کے لئے سنیل شیٹی کو لینا چاہتے ہیں۔ وہیں پروڈکشن ہاوز اس کردار کے لئے انوپم کھیر کے نام پر اڑا ہے۔ لندن جانے سے پہلے پروڈیوسر اس کی کاسٹ کے لئے ایک نئے نام کا اعلان کریں گے۔ مبارکہ میں ارجن کپور اپنے کیریئر میں دوسری بار ڈبل رول میں دکھائی دیں گے۔ اس کامیڈی فلم میں الیانا ڈی کروز اور اتھیا شیٹی ہے۔ یہ فلم 28 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

 

رنگون کے بعد سیف ’’بازار‘‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے

رنگون کے بعد سیف علی خان شیف میں ٹائیٹل رول کریں گے جو اسی موضوع کی ہالی ووڈ فلم کا ری میک ہے۔ ٹی سیریز کی جانب سے پروڈیوس اس فلم کو پروڈیوسر جولائی 2017ء میں ریلیز کرنے جارہے ہیں۔ ہمشکلس، ہیپی انڈنگ اور کچھ اور فلموں کی ناکامی کے بعد سیف کافی احتیاط برت رہے ہوگئے ہیں۔ ہم نے سناہے کہ اداکار نے جگل بندی کو بعد میں رکھا ہے وہ اس سال مئی میں بازار کی شوٹنگ شروع کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم کو نکھل اڈوانی ڈائرکٹ کریں گے۔ یہ تھرلر ممبئی کے اسٹاک مارکٹ کے ایک اسٹاک مارکٹ پر مبنی ہے۔ یہ سب کچھ منصوبہ کے تحت چلتا ہے تو بازار اس سال کے آخر تک ریلیز ہو جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT