Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / مبلغ اسلام ذاکر نائیک کا غیرضمانتی وارنٹ جاری

مبلغ اسلام ذاکر نائیک کا غیرضمانتی وارنٹ جاری

ممبئی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے جو پی ایم ایل اے کے تحت مقدمات کی سماعت کرتی ہے، مبلغ اسلام ذاکر نائیک کا رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے سلسلہ میں غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ نے اس کی خواہش کی تھی اور کہا تھا کہ اب تک انہوں نے تحقیقات میں کوئی تعاون نہیں کیا ہے۔ ای ڈی نے جاریہ ہفتہ عدالت سے رجوع ہوکر کہا کہ ذاکر نائیک کو بار بار سمن جاری کئے گئے لیکن وہ حاضر ہونے سے قاصر رہے ۔ اس لئے رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے بارے میں تفتیش کے سلسلہ میں محکمہ کو ان کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT