Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / مبینہ آئی ایس رکن کا مقدمہ این آئی اے کو جواب داخل کرنے کی ہدایت

مبینہ آئی ایس رکن کا مقدمہ این آئی اے کو جواب داخل کرنے کی ہدایت

ممبئی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بمبئی ہائیکورٹ نے آْ این آئی اے سے کہا کہ وہ مبینہ آئی ایس کارکن اریب مجید کی درخواست پر اپنا جواب داخل کرے جس نے فنی بنیادوں پر ضمانت طلب کی ہے ۔ جسٹس پی وی مورے اور جسٹس وی ایل اچلیہ پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے این آئی اے سے کہا کہ وہ مجید کی درخواست پر اپنا جواب 23 نومبر کی سماعت سے قبل داخل کرے ۔ ملزم مجید کیلئے عدالت میں پیش ہوتے ہوئے ایڈوکیٹ مبین سولکر نے ہائیکورٹ سے کہا کہ یہ درخواست ماہ جون میں پیش کی گئی تھی اور اس وقت سے این آئی نے اسے وقت دئے جانے کے باوجود کوئی جواب داخل نہیںکیا ہے ۔ مجید ممبئی کے قریب کلیان کا ساکن ہے اور یہ مزید تین نوجوانوں شاہین ٹنکی ‘ فہد شیخ اور امن ٹنڈیل کے ساتھ ہندوستان سے عراق جا کر لا پتہ ہوگیا تھا ۔ ان سب پر شبہ ہے کہ وہ آئی ایس آئی ایس میں شامل ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT