Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / متاثرہ خاندان کو بیمہ چیک کی تقسیم

متاثرہ خاندان کو بیمہ چیک کی تقسیم

یلاریڈی /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ امداد باہمی انجمن کے ذریعہ دو لاکھ 50 ہزار روپئے ۔ بیمہ چیک انجمن چیرمین مسٹر راجی ریڈی نے متاثرہ کے حوالے کیا ۔ ناگی ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والا نرسملو چند روز قبل کھیت میں برقی شاک لگنے سے فوت ہوگیا تھا ۔ جس سے جنتا حادثاتی بیمہ اسکیم کے تحت نرسملو کی بیوی نرسووا کو ڈھائی لاکھ روپئے دئے گئے ۔ اس موقع پر ونڈو نائب صدر مسٹر موہن گوڑ ، CEO کشٹیا ، ڈائرکٹروں میں نرسملو ، وینکٹ ریڈی راملو ، قائدین میں ہیرا ریڈی ڈیویڈ ، عملہ میں یادی گوڑ ، نرسملو ، درگیا اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT