Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / متاثرہ لڑکی کے خاندان کی امداد کیلئے کامیاب مساعی

متاثرہ لڑکی کے خاندان کی امداد کیلئے کامیاب مساعی

جمعیۃ العلماء نظام آباد کا رکن پارلیمنٹ کے کویتا سے اظہار تشکر
نظام آباد:17؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جمعیت العلماء نظام آباد کے صدر حافظ محمد لئیق خان کی قیادت میں کل ایک وفد رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا سے ملاقات کی اور بودے پلی میں کمسن مسلم لڑکی کی عصمت ریزی اور خودسوزی کرنے والی لڑکی کے افراد خاندان کی باز آبادکاری اورموڑتاڑ منڈل کے ایر گٹلا میں مسلم لڑکی اجتماعی عصمت ریزی کا شکار کے افراد خاندان کو بازآباد کاری کے مطالبہ پر رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے ان دونوں خاندانوں کو فی کس 5لاکھ روپئے ایکس گریشیاء، ڈبل بیڈ روم، دو ایکر زمین کی فراہمی کیلئے ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا سے فون پر بات چیت کی اور اس خصوص میں جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ صدر حافظ لئیق خان کی قیادت میں مولانا عبدالعلیم، مولانا طلحہ، حافظ عبدالافروز، حافظ سراج، حافظ امتیاز، حافظ اصغر، حافظ امجد، حافظ اشرف و دیگرنے ایم پی نظام آباد کے کویتا کو تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ چند سالوں سے نظام آباد ضلع میں عصمت ریزی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ ان واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے اور اس میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزاء دینے کا مطالبہ کیا۔ بودے پلی اور ایرگٹلا کے متاثرہ خاندان کو امداد کے مطالبہ پر کویتا نے دونوں خاندانوں کو فی کس 5لاکھ روپئے ایکس گریشیاء، ڈبل بیڈروم، دو ایکر اراضی فراہم کرنے کیلئے ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا کو ہدایت دی اور اس خصوص میں خصوصی اقدام کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔ حافظ لئیق خان نے ایم پی کے کویتا کی جانب سے ضلع کلکٹر کو فون پر ہدایت دینے پر رکن پارلیمنٹ کویتا سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT