Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم

متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم

یلاریڈی /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عام آدمی بیمہ یوجنا ، گروپ انشورنس کے تحت منظور کئے گئے مالی امداد چیکس زیڈ پی ٹی سی رکن منڈل ناگی ریڈی پیٹ مسٹر نارائینا نے مستحقین میں تقسیم کئے ۔ گذشتہ محرم کے ماہ میں عاشورہ کے موقع پر پیش آئے آٰشزدگی برقی حادثہ میں سائیلو مقام حادثہ پر ہی فوت ہوگیا تھا جس پر اسے بیمہ یوجنا کے تحت 75 ہزار روپئے منظور کئے گئے APM مسٹر جگدیش نے مزید بتایا کہ متوفی کی بیوی سنتوشماں کو امدادی چیک حوالے کیا گیا ۔ مالتمیدہ موضع سے تعلق رکھنے والی چندرا کلا سڑک حادثہ میں فوت ہونے پر گروپ انشورنس کے تحت اسے 50 ہزار روپئے منظور کئے گئے ۔ جس پر متوفی کے شوہر ناگی ریڈی کو حوالے کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو ، تحصیلدار مسٹر شیواراجیا APM جگدیش کمار ، مالتمیدہ سرپنچ پدما ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد رکن کرونا ، ٹی آر ایس ، ایس سی سیل منڈل صدر سنجیلو ، ایس گوڑ اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT