Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / متحدہ آندھرا میں بھی ایسا سلوک نہیں کیا گیا: کودنڈا رام

متحدہ آندھرا میں بھی ایسا سلوک نہیں کیا گیا: کودنڈا رام

حیدرآباد۔/22فبروری، ( سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ جے اے سی پروفیسر کودنڈا رام نے حکومت کی کئی رکاوٹوں کے باوجود آج احتجاج کو کامیاب بنانے پر عوام سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کا 23 فبروری کو اعلان کیا جائے گا۔ پروفیسر کودنڈا رام نے گھر کا دروازہ توڑ کر گرفتار کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ پولیس نے انہیں 10 منٹ کی مہلت بھی نہیں دی۔ متحدہ آندھرا میں بھی ان کے ساتھ کبھی ایسا سلوک نہیں کیا گیا تھا۔ آج پولیس حراست سے رہائی کے بعد قیامگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کرنے کا سب کو حق ہے۔ انہوں نے آج گرفتار کئے گئے تمام افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 23 فبروری کو جے اے سی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ طلباء تنظیموں کی جانب سے کل تعلیمی ادارے بند رکھے جانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس بند کو جے اے سی کی اصولی طور پر تائید حاصل رہے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT