Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی کا جلسہ احتجاج ’’یوم شہادت بابری مسجد‘‘

متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی کا جلسہ احتجاج ’’یوم شہادت بابری مسجد‘‘

حیدرآباد 4 ڈسمبر (پریس نوٹ) متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی برائے خواتین کی جانب سے خواتین و طالبات کے لئے جلسہ احتجاج ’’یوم شہادت بابری مسجد‘‘ 6 ڈسمبر کو 11 بجے دن خواجہ منشن فنکشن ہال مانصاحب ٹینک پر منعقد ہوگا۔ جلسہ احتجاج میں مساجد کی اہمیت، مساجد کی عظمت اس کا تقدس، مساجد کی حفاظت، تاریخ بابری مسجد اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں جیسے اہم عنوانات پر دانشور خواتین ڈاکٹر تسنیم احمد رکن عاملہ متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی، ڈاکٹر جوہر جہاں جنرل سکریٹری تنظیم نسواں مجلس تعمیر ملت، محترمہ فضیلت رحیم رکن عاملہ متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی، محترمہ رقیہ فرزانہ نمائندہ جمعیت اہل حدیث، ڈاکٹر عائشہ جبین نمائندہ انجمن مہدویہ و رکن عاملہ متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی، محترمہ میمونہ سلطانہ رکن عاملہ متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی، ڈاکٹر اسماء زہرہ رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، محترمہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم، محترمہ شمیم فاطمہ صدر جمعیت النساء اسلامی، پروفیسر ذکیہ تقی شیعہ کمیونٹی اور محترمہ تہنیت اطہر صدر مسلم گرلز اسوسی ایشن و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مخاطب کریں گے۔ پروفیسر جمیل النساء رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اس جلسہ احتجاج کی صدارت کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT