Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / متحدہ عرب امارات کا جنگی طیارہ یمن میں تباہ ، دو پائلٹ ہلاک

متحدہ عرب امارات کا جنگی طیارہ یمن میں تباہ ، دو پائلٹ ہلاک

ریاض ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو اماراتی پائلٹس ہلاک ہوگئے جب اُن کا جنگی طیارہ آج یمن میں تباہ ہوگیا، جہاں سعودیہ زیرقیادت اتحاد ایران کے تائیدی باغیوں سے لڑرہا ہے، اتحاد نے یہ بات کہی۔ یو اے ای کی جانب سے اپنا ایک جٹ طیارہ لاپتہ ہوجانے کا بیان جاری ہونے کے چند گھنٹوں میں سرکاری سعودی نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اتحاد نے کہا کہ میراج جٹ طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب طلوع آفتاب کے وقت تباہ ہوگیا۔گزشتہ سال مارچ میں باغیوں کے خلاف مہم شروع ہونے کے بعد سے یہ پہلا کیس سامنے آیا کہ اماراتی طیارہ تباہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT