Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / متحدہ عرب امارات کے ای مائگریٹ سسٹم میں رکاوٹوں پر ہندوستانی آجرین مایوس

متحدہ عرب امارات کے ای مائگریٹ سسٹم میں رکاوٹوں پر ہندوستانی آجرین مایوس

دبئی ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے کئی ہندوستانی آجر برہم ہیں کیونکہ ای مائگریٹ سسٹم میں ٹیکنکی خرابیوں سے ملک کے ہندوستانی سفارتخانہ ہندوستان سے ملازمین کے تقررات سے قاصر ہیں۔ ای مائگریٹ سسٹم کا آغاز ہندوستانی کارکنوں کے تقررات کو تیز رفتار اور بلارکاوٹ بنانے کیلئے کیا گیا تھا۔ تقریباً 5 ہزار روزگار ویزے جاریہ ماہ ناکارہ ہوجائیں گے۔ اس طرح ہندوستان سے کارکنوں کے تقررات جمود کا شکار ہوجائیں گے۔ روزنامہ خلیج ٹائمز کی اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی اپنے جاریہ دورہ کے موقع پر ان مسائل کے بارے میں کئی ہندوستانی کارکنوں اور تاجروں کی شکایات کریں گے۔ ہندوستانی سفارتخانہ برائے متحدہ عرب امارات نے دریں اثناء آن لائن تقررات نظام معطل کردینے کی درخواست کی ہے جبکہ اس سسٹم میں خرابیاں پیدا ہوجانے سے ہزاروں کارکنوں کے تقررات خطرہ میں پڑ گئے ہیں۔ دیگر خلیجی ٹاؤن کونسل کے رکن ممالک میں بھی تقررات کو خطرہ درپیش ہے۔ روزنامہ نے علحدہ طور پر اس کی بھی خبر شائع کی ہے۔ العین میں مقیم کنٹراکٹر جان چیرین نے کہا کہ وہ 5 مرتبہ اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے ہندوستانی سفارتخانہ جاچکے ہیں۔ انہوں نے اس کارروائی کی تکمیل کا تیقن دیا لیکن نئے سسٹم کے ناکارہ ہوجانے کی وجہ سے قاصر رہے۔ العین میں مقیم کنٹراکٹر کے علاوہ ایک چھوٹی سی ٹیکنیکل دکان چلانے والے سام کٹی چاکو کو بھی اسی قسم کے مسائل کا سامنا ہے جبکہ وہ دو ہندوستانی کارکنوں کا تقرر کرنا چاہتا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ ہندوستانی سفارتخانہ سے ٹیلیفون پر اور شخصی طور پر کئی بار ربط پیدا کرچکا ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سسٹم بالکل ناکارہ ہوگیا ہے۔ اس نے کہا کہ اسے تقریباً 6 ہزار درہم کا نقصان ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں دو افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ صورتحال بہت خراب ہے۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے مدد کا تیقن دیا تھا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT