Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کا آئندہ ہفتہ دورہ ہند 70 رکنی وفد کیساتھ مشترکہ کمیشن کے دو روزہ اجلاس میں شرکت

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کا آئندہ ہفتہ دورہ ہند 70 رکنی وفد کیساتھ مشترکہ کمیشن کے دو روزہ اجلاس میں شرکت

نئی دہلی ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات کے چند دن بعد ہی اس ملک کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان آئندہ ہفتہ ہندوستان کا دورہ کریں گے اور توانائی و تجارت جیسے کلیدی امور پر مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں اپنی ہندوستانی ہم منصب سشماسوراج کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گے۔ شیخ عبداللہ بن زاید 70 رکنی وفد کے ساتھ اس دورہ پر پہنچ رہے ہیں، جس کا مقصد باہمی تعلقات کو نئی بلندی پر پہنچانا ہے۔ متحدہ عرب امارات خانہ کے سفارتی ذرائع نے کہا کہ وزیرخارجہ کے وفد میں بینک، سیاحت و توانائی جیسے شعبوں کے نمائندوں کے بشمول فینانس، صحت، تعلیم، زراعت و شہری ہوا بازی کے شعبوں سے وابستہ سرکاری ذمہ داران بھی شامل رہیں گے۔ امارات پر سفارتی ذرائع نے کہا کہ ’’یہ بھی ایک نمایاں اہمیت کی حامل بات ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون و تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے وزیراعظم مودی کی خواہش پر متحدہ عرب امارات نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مشترکہ کمیشن کے دو روزہ اجلاس کا 2 ستمبر سے آغاز ہوگا۔ مودی نے اپنے اس دورہ کے موقع پر جو اس ملک کیلئے گذشتہ 34 سال کے دوران کسی ہندوستانی وزیراعظم کا پہلا دورہ بھی تھا، تیز رفتار ترقی پذیر اس عرب معیشت کے سرمایہ کاروں کو ایک نئی تقویت حاصل ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT