Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / متحدہ عرب امارات کے ہاسپٹلس نیٹ ورک ذلیخہ ہیلت کیر میں تقررات

متحدہ عرب امارات کے ہاسپٹلس نیٹ ورک ذلیخہ ہیلت کیر میں تقررات

آئندہ ماہ انٹرویوز ، پرکشش تنخواہیں اور دیگر سہولتوں کی پیشکش
حیدرآباد 11 ستمبر (سیاست نیوز) متحدہ عرب امارات میں موجود ہاسپٹلس کے نیٹ ورک ذلیخہ ہیلت کیر گروپ کی جانب سے تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ذلیخہ ہیلت کیر کے ذریعہ چلائے جانے والے دواخانوں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ اکٹوبر 2015 ء میں ہونے والے انٹرویوز کے ذریعہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا گروپ نے اعلان کیا ہے۔ ذلیخہ ہیلت کیر گروپ میں ڈاکٹرس کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں ٹکنیشینس کے لئے جائیدادیں مخلوعہ ہیں اور درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ خواہشمند نوجوان جو متعلقہ شعبہ جات میں سند رکھتے ہوں وہ راست درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ جن ڈاکٹرس کے تقررات ذلیخہ ہیلت کیر گروپ میں کئے جانے ہیں اُن میں انٹرنل میڈیسن (ایم ڈی) ، پیڈیاٹریشن (ایم ڈی ڈی این بی) ، گیاناکالوجسٹ معہ لپرو اسکوپک (ایم ایس ڈی این بی) ، ڈرمٹالوجسٹ معہ کاسمٹالوجی (ایم ڈی) ، انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ، پیڈیاٹرک سرجن، گیاسٹرو انٹرولوجسٹ، نیورولوجسٹ، آنکولوجسٹ کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ اسی طرح 5 سالہ تجربہ کے ساتھ ایکو ٹکنیشین جو بیچلر ڈگری یا ڈپلوما رکھتے ہوں ، سلپ اسٹڈی (بیچلر ڈگری / ڈپلوما) ، نیورولوجی ٹیکنیشین (بیچلر ڈگری / ڈپلوما) ، انڈواسکوپی ٹیکنیشین (بیچلر ڈگری / ڈپلوما) ، او پی ٹیکنیشن (بیچلر ڈگری / ڈپلوما) بھی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ درخواستوں کے ادخال کے لئے خواہشمند ای میل اڈریس [email protected] پر اپنی درخواستیں عہدہ کی تفصیل کے ساتھ روانہ کرسکتے ہیں۔ ذلیخہ ہیلت کیر کی جانب سے اچھی تنخواہ کے پیاکیج کے علاوہ 30 یوم کی رخصت معہ اُجرت، ابتدائی 15 یوم کے لئے مفت رہائش، میڈیکل انشورنس، حادثاتی انشورنس اور ٹکٹ کی فراہمی کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT