Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / متعدد مرتبہ اقدام خودکشی کرنے والے کی بالآخر موت

متعدد مرتبہ اقدام خودکشی کرنے والے کی بالآخر موت

حیدرآباد /16 نومبر ( سیاست نیوز ) چار مرتبہ انتہائی اقدام کرنے کے بعد ایک شخص کی 5 ویں کوشش کامیاب ہوگئی ۔ جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ چکڑپلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ اجئے کمار نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اجئے کمار پدما کالونی چکڑپلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص روزگار کی تلاش میں تھا ۔ تاہم پسند کا روزگار نہ ملنے سے وہ پریشان تھا ۔ جس نے 4 مرتبہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT