Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / متمول شخصیتوں کو اثاثوں کی قیمت ظاہر کرنی ہوگی : حکومت

متمول شخصیتوں کو اثاثوں کی قیمت ظاہر کرنی ہوگی : حکومت

نئی دہلی ۔ 4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) زاید از پچاس لاکھ روپئے کی سالانہ آمدنی والے لوگوں کو اپنے تمام اثاثہ جات جیسے زمین ، عمارتیں اور جیویلری کی حصولیابی لاگت کا تخمینی سال 2016-17 کے انکم ٹیکس ریٹرن فارمس میں انکشاف کرنا ہوگا ۔ جن لگژری اشیاء کا انکشاف کرنا ہے اُن میں ایسے ظروف ، لباس اور فرنیچر بھی شامل ہیں جن کی تیاری میں قیمتی پتھر اور جواہرات کا استعمال ہوا ہو ۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس ( سی بی ڈی ٹی ) نے نئے آئی ٹی آر فارمس کے بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن اثاثہ جات کی اطلاعات دینا ہے اُن کے تعلق سے رقم کا شمار لاگتی قیمت کی اساس پر ہوگا ۔ قیمتی اشیاء تحائف کے طورپر حاصل ہونے کی صورت میں انکم ٹیکس دہندہ شخص کو اُس تحفہ کی حصولیابی کیلئے ادا کی گئی رقم کا اعلان کرنا ہوگا ۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اپریل میں تخمینی سال 2016-17 کے لئے نئے آر ٹی آر فارمس کی اجرائی کی تھی اور نشاندہی کی تھی کہ بعض تبدیلیوں کا اطلاق پچاس لاکھ روپئے سے متجاوز جملہ آمدنی کی صورت میں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT